اس موقع پر دلت تنظیم کے سینئر رہنما ڈاکٹر ویٹل ڈوڈمنی نے کہا کہ 7 جولائی کو نا معلوم حملہ آوروں نے راج گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی ہے۔ ابھی تک مہاراشٹر حکومت کی جانب سے حملہ آوروں کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
گلبرگہ: 'راج گرہ' پر حملے کے خلاف دلت تنظیم کا احتجاج - گلبرگہ کی خبریں
مہاراشٹر میں واقع ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے گھر راج گرہ پر ہوئے حملے کے خلاف دلت تنظیم کی جانب سے گلبرگہ میں احتجاج کیا گیا۔
گلبرگہ: 'راج گرہ' پر حملے کے خلاف دلت تنظیم کا احتجاج
دستور ہند لکھنے والے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی توہین کو برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر امبیڈکر راج گرہ سے ملک بھر کے عوام سے بڑی عقیدت ہے۔
انہوں نے جلد سے جلد حملہ آوروں کو گرفتار کے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا اور مرکزی حکومت کے نام میمورنڈم بھی پیش کیا ۔