اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک: بارش کے سبب مزدور پریشان - کرناٹک

ریاست کرناٹک کے ہبلی شہر میں ایک ہفتے سے مسلسل بارش ہونے کی وجہ سے 200 سے زائد مزدور پریشان ہیں۔

مسلسل بارش کی وجہ سے بے روز گاری میں اضافہ

By

Published : Aug 17, 2019, 12:02 AM IST

Updated : Sep 27, 2019, 6:10 AM IST

ہبلی میں موسلادھار بارش سے چورمورے بھٹیوں میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے بھٹیاں گر گئی ہیں۔

اس موقعے پر چورمورے بھٹی کے مزدور محمد اقبال رام درگ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'ریاست کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے سیلاب متاثرین کو دو ہزار روپے مالی امداد دینے کا اعلان کیا تھامگر اب تک کسی طرح کی مدد نہیں کی گئی ہے۔'

مسلسل بارش کی وجہ سے بے روز گاری میں اضافہ

لوگوں کا کہنا ہے کہ 'ایچ ڈی ایف سی افسران اور مقامی رکن اسمبلی پرساد اوبھایا نے اب تک متاثرین سے ملاقات نہیں کی ہے اور نہ ہی ان کا حال دریافت کیا ہے۔'

انہوں نے حکومت سے ان کے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 6:10 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details