اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cow Saved Owner in Karnataka کرناٹک میں گائے اپنے مالک کی جان بچانے کے لیے تیندوے سے لڑ پڑی

کرناٹک میں ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ریاست کے داونگیرے ضلع میں ایک گائے اور پالتو کتے نے اپنے مالک کو تیندوے کے حملے سے بچا لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کسان کریہلپا اپنی گائے کو کھیت میں چرانے گیا تھا کہ ایک تیندوے نے ان پر حملہ کرنے کے لیے جھپٹا لیکن گائے اور کتے نے بچا لیا۔ Cow and Dog Saved Owner in Davanagere

کرناٹک میں گائے اپنے مالک کی جان بچانے کے لیے تیندوے سے لڑ پڑی
کرناٹک میں گائے اپنے مالک کی جان بچانے کے لیے تیندوے سے لڑ پڑی

By

Published : Jun 10, 2023, 11:03 AM IST

داونگیرے: ریاست کرناٹک کے داونگیرے ضلع میں ایک گائے اور کتے نے اپنے مالک کو چیتے کے حملے سے بچا لیا۔ چنا گری تعلقہ کے اوبرانی ہوبلی کوڈاٹیکرے گاؤں میں ایک گائے اور پالتو کتے نے چیتے کے حملے سے مالک کی جان بچانے کا کام کیا ہے۔ اطلاع کے مطابق کریہلپا صبح گائے چرانے گاؤں کے ہی اپنے کھیت میں گئے تھے۔ گائے کو چھوڑ کر کریہلپا کھیت میں کام کرنے لگے، تبھی گھات لگا کر بیٹھا تیندوا کریہلپا پر حملہ کیا۔ گائے نے دیکھا کہ تیندوا اس کے مالک پر حملہ کرنے جا رہا ہے۔ اس پر گائے نے اپنے سینگ سے تیندوے کو مارا۔ تبھی تیندوا اچھل کر زمین پر گر گیا۔ وہیں تیندوے سے لڑنے کے لیے کریہلپا کا پالتو کتا آگے آیا جو زمین پر گرا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Loyal Dog Shot: کتے نے جان دے کر مالک کی جان بچائی

کسان کریہلپا نے بتایا کہ کوڈاٹیکرے گاؤں میں تیندوے کا حملہ جاری ہے۔ گاؤں کے 80 خاندان خوف میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اس سے قبل بھی تیندوا گاؤں کے کئی پالتو کتوں کو اپنا شکار بنا چکا ہے۔ تیندوے کے خوف سے کسان اپنے کھیتوں میں جانے سے ڈرتے ہیں۔ کریہلپا نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ میں تیندوے کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ گاؤں کے لوگوں نے اس سلسلے میں کئی بار محکمہ جنگلات کو آگاہ کیا ہے لیکن آج تک محکمہ جنگلات نے تیندوے کو پکڑنے کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی۔ کریہلپا نے کہا کہ گائے نے ان کی جان بچائی ہے، اس لیے وہ بہت خوش ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details