اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک میں کورونا کے 26 نئے مثبت کیسز - Coronavirus in Karnataka

کرناٹک کے کلبرگی میں ایک 60 سالہ شخص کی کوویڈ۔19 سے موت ہوگئی جس کے بعد ریاست میں اس وبا سے مرنے والوں کی کل تعداد 32 ہوگئی ہے۔

Coronavirus: Toll increases to 32 in Karnataka, 26 new cases reported
کرناٹک میں کورونا کے 26 نئے مثبت کیسز

By

Published : May 13, 2020, 4:08 PM IST

محکہ صحت کے ہیلتھ بلٹین کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرناٹک میں کورونا کے 26 نئے کیسز درج کئے گئے جبکہ وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر951 تک پہنچ گئی۔

کلبرگی کے کنٹینمنٹ زون سے متعلق رکھنے والے ایک ضعیف شخص کی ہسپتال میں موت ہوئی تھی بعدازاں اس شخص کا کورونا ٹسٹ مثبت پایا گیا۔

ریاست میں اب تک 32 ہوچکی ہے اور 442 مریضوں کو صحتیابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

تازہ معاملات میں گیارہ کا بیدر، چار کا ہاسن، دو کا کلبرگی، دو کا دوانگر، دو کا وجے پور اور ایک ایک کا بنگلور، بیلاری سے تعلق بتایا گیا ہے۔

بیدر کے گیارہ معاملات میں سے 7 مریض مہاراشٹرا سے یہاں پہنچے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details