اردو

urdu

By

Published : Dec 1, 2020, 10:34 PM IST

ETV Bharat / state

کرناٹک میں کورونا کے فعال کیسز میں ایک بار پھر اضافہ

ریاست کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 1,330 نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد منگل کی رات تقریباً 8.86 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

کرناٹک میں کورونا کے فعال کیسز میں ایک بار پھر اضافہ
کرناٹک میں کورونا کے فعال کیسز میں ایک بار پھر اضافہ

تاہم تشویش کی بات یہ ہے کہ اس دوران صحت یاب ہونے والوں کی تعداد کم ہونے سے فعال کیسز میں ایک بار پھر اضافہ درج کیا گیا۔

کورونا وائرس کے کیسز میں کرناٹک، مہاراشٹر کے بعد دوسرے مقام پرآ گیا ہے۔

جب کہ آندھراپردیش تیسرے مقام پر ہے۔

کورونا وائرس کے سبب ہوئے اموات کے معاملے میں بھی کرناٹک اب مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پہ ہے جب کہ تمل ناڈو تیسرے مقام پر ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں متاثرین کی تعداد 8,86,227 ہو گئی ہے۔

اس دوران مزید 886 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 8,50,707 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:کرناٹک وقف بورڈ کو معطل کرنے کا مطالبہ

دریں اثناء مزید 14 افراد کی موت ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 11,792 ہو گئی ہے۔

نئے کیسز کے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد کم ہونے کے سبب فعال کیسز میں مزید اضافہ درج کیا گیا۔

اس سے اب ریاست میں فعال کیسز مزید 430 بڑھ کر 23,709 ہو گئے ہیں۔

غورطلب ہے کہ کورونا وائرس کے فعال کے کیسز میں کرناٹک، مغربی بنگال کے بعد پانچویں مقام پر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details