اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر میں کورونا متاثرین کی تعداد 880 کے پار

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے یادگیر کے ڈپٹی کمشنر آفس کو سینیٹائز کیا گیا۔

image
image

By

Published : Jun 22, 2020, 9:50 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کورونا وائرس کا قہر بڑھتا جارہا ہے جس کی وجہ سے پیر کے روز ضلع انتظامیہ آفس کو فائر عملہ اور محکمہ بلدیہ کے تعاون سے سینیٹائز کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر آفس کی عمارت میں میٹنگ ہال ،آڈیٹوریم، کوٹ ہال، ضلع پنچایت ہال، اور دیگر کمروں کی بھی جراثیم کش دوا سے صفائی کی گئی۔

جہاں تک ضلع یادگیر میں کورونا وائرس سے متاثرین کے نئے کیس کی بات کی جائے تو یہاں اتوار کے روز تین نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے ضلع میں کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 880 ہوگئی ہے۔

یادگیر میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 513 ہے۔

کل جہاں کورونا وائرس سے کے تین نئے معاملات آئے ہیں وہیں ضلع سرکاری ہسپتال سے کورونا وائرس کے 15 مریض صحت یاب ہوکر ڈسچارج بھی ہوئے ہیں۔

ضلع یادگیر میں کورونا وائرس سے متاثر 366 مریضوں کا علاج شہر کے نئے سرکاری ہسپتال میں کیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details