اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ میں مفت کوویڈ ویکسین کیمپ کا انعقاد - اسپتالوں میں مسلسل کوویڈ ویکسین کی کمی

گلبرگہ میں کانگریس کی رکن اسمبلی کنیز فاطمہ کی قیادت میں کووڈ ویکسین خرید کر شہر کے چھہ جگہوں پر مفت ٹیکہ کاری کی جارہی ہے۔ حالانکہ اب تک گلبرگہ میں محض 9 فیصد لوگوں کو ہی ویکسین لگایا گیا ہے۔

گلبرگہ میں مفت کوویڈ ویکسین کیمپ کا انعقاد
گلبرگہ میں مفت کوویڈ ویکسین کیمپ کا انعقاد

By

Published : Aug 13, 2021, 2:21 PM IST

کرناٹک کے ضلع گلبرگہ شہر میں واقع دکن کالج میں مفت کوویڈ ویکسین کیمپ کا آج انعقاد کیا گیا ہے۔

اس موقع پر سابق کارپوٹر علی خان نے کہا کہ 'مرکز اور ریاستی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے کوویڈ ویکسین ٹیکہ کاری کی گزارش کی جارہی ہے۔ لیکن یہاں اسپتالوں میں مسلسل کوویڈ ویکسین کی کمی دیکھی جارہی ہے۔

اس کے پیش نظر گلبرگہ میں کانگریس کے رکن اسمبلی کنیز فاطمہ کی قیادت میں کوویڈ ویکسین خرید کر شہر کے چھہ جگہوں پر مفت کورونا ٹیکہ کاری کی جارہی ہے، حالانکہ اب تک گلبرگہ میں محض 9 فیصد لوگوں کو ہی ویکسین لگایا گیا ہے۔

ویڈیو

مزید پڑھین:

حاملہ خواتین کے لیے کووڈ ویکسینیشن ضروری

سابق کارپوٹر علی خان نے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی اور ریاستی حکومت عوام کے لیے کوئی امداد نہیں کر رہی ہے، صرف عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے اور دعوے کررہی ہے۔ ملک بھر میں کوویڈ ویکسین کی کمی ہے، عوام کورونا وائرس اور لاک ڈون سے پریشان حال ہیں۔ ایسے حالات میں عوام کی مدد کرنے بجائے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details