اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: آکسیجن بیڈ کے لیے کورونا کے مریض کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑا

گلبرگہ میں کورونا کے مریض کو جمیس اسپتال میں آکسیجن بیڈ نہیں ملنے پر گئی گھنٹوں تک اسپتال کے باہر ہی انتظار کر نا پڑا۔

By

Published : Apr 30, 2021, 9:57 AM IST

corona patients waited outside of hospital for hours due to not available oxygen in gulbarga
آکسیجن بیڈ نہیں ملنے پر کورونا مریض کو کرنا پڑا گھنٹوں انتظار

کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں کورونا متاثرین کی تعداد میں دن بدن اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ حالت یہ ہے کہ کورونا متاثرین کو اسپتالوں میں آکسیجن بیڈ ملنا مشکل ہوگیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

چیتاپور تعلقہ نلوار دیہات کے کورونا کے ایک مریض کو آکسیجن بیڈ نہیں ملنے پر یہاں جمیس اسپتال کے باہر کئی گھنٹوں تک انتظا ر کر تے ہوئے دیکھا گیا۔

اس موقع پر مریض کے رشتہ دار نے بتایا کہ یہ شام 7 بجے سے رات 11 بجے تک اسپتال میں آکسجن بیڈ نہیں ملنے کی وجہ سے مریض کو رات بھر انتظار کر نا پڑا۔

اس موقع پر سماجی کارکن یونس خان نے کہا کہ غریب عوام سرکاری اسپتال میں آکسیجن بیڈ کی سہولت نہیں ملے گی تو یہ اپنا علاج کیسے کراسکیں گے؟ پرائیویٹ اسپتالوں کورونا مریضوں کے علاج کے لیے ہزاروں کی رقم لی جارہی ہے۔ اس لیے ضلع انتظامہ اگر سرکاری اسپتال میں آکسیجن بیڈ نہیں ہے تو انھیں سرکاری اسکیم کے تحت پرائیویٹ اسپتالوں میں مفت علاج کہ سہولت فراہم کریں۔

مزید پڑھیں:

گلبرگہ ای ایس آئی اسپتال کو کووڈ 19 کے علاج کے لیے مختص کرنے کا مطالبہ

ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسپتالوں میں مریضوں کے بیڈ آکسیجن، ریمیڈیسیویر انجکشن کی سہولت فراہم کی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details