سومشیکھر ریڈی نے اپنے متنازعہ بیان میں شہریت قانون کی مخالفت کرنے والوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مبینہ طور پر کہا کہ ’ہم 80 فیصد اکثریت ہیں اور تم صرف 17 فیصد اقلیت ہو، اگر ہم تمھارے خلاف سڑکوں پر اتر آئیں تو تمہارا حال کیا ہوسکتا ہے‘۔
بی جے پی کے رکن اسمبلی کی جانب سے کی گئی زہر افشانی کے رد عمل میں بنگلور شہر کے سماجی کارکنوں نے کہا کہ متنازعہ شہریت قانون کے خلاف سارا ملک متحد ہوچکا ہے اور سومشیکھر جیسے فرقہ پرستوں کے بیانات و دھمکیوں سے جاری احتجاج میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔