بنگلورو: ریاست کرناٹک کے دارلحکومت بنگلورو میں کانگریس کے حامیوں نے میسور سے بی جے پی کے ایم پی پرتاپ سمہہ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کیے۔ کانگریس کے حامی دھرنے پر بھی بیٹھ گئے۔ کانگریس کارکنان نے پرتاپ سمہہ کے معطلی کا مطالبہ کیا اور الزام عائد کیا کہ یہ اٹیک سیدھے سیدھے راہل گاندھی کو نشانہ بنانے کے لئے کیا گیا ہے، کیونکہ یہ واقعہ پی ایم مودی اور امت شاہ کے عمارت سے نکلنے کے بعد پیش آیا، اس سے صاف ظاہر ہے کہ یہ حملہ بی جے پی کی سوچی سمجی سازش تھی۔
پارلیمنٹ اٹیک کے متعلق کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے پارلیمنٹ کی سلامتی کی خلاف ورزی کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے بے روزگاری کو ذمہ دار ٹھہرایا. انہوں نے ہفتہ کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ ملک کے شہریوں کو (وزیر اعظم نریندر مودی) کی پالیسیوں کی وجہ سے روزگار نہیں مل رہا ہے. بے روزگاری کی وجہ سے سیکورٹی کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔