اس موقع پر کانگریس پارٹی کے سابق وزیر ڈاکٹر سرن پرکاش پاٹل نے کہا کہ نریندر مودی نے ملک کے پی ایم بننے سے پہلے پٹرول ڈیزل اور گیس کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف خود آواز بلند کی تھی، مگر آج انہی کی حکومت میں مہنگائی آسمان چھورہی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ملک بھر میں عوام کورونا وائرس اور لاک ڈون سے پریشان حال ہیں۔ تو ایسے حالات میں دن بہ دن مہنگائی بڑھتی جارہی ہے۔ غریب مزدور عوام لاک ڈاؤن سے کاروبار بند رہنے کی وجہ سے مشکل زندگی گزار رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مودی جی نے اچھے دن لانے کی بات کی تھی، مگر بھارت بنگلہ دیش سے پیچھے کی طرف جا رہا ہے۔ ملک کی جے ڈی پی گرتی ہی جارہی ہے۔