بیدر: گلبرگہ کی رکن اسمبلی خاتون ہونے کی وجہ سے گلبرگہ کے اقلیتی قائدین امیدوار کی تبدیلی کا سوال اٹھا رہے ہیں اس سوال پر کانگریس کے رہنما عبدالمنان سیٹھ نے کہا کہ گلبرگہ کے رکن اسمبلی ایک خاتون ہے اس لئے وہاں کے اقلیتی رہنما امیدوار کی تبدیلی کے خواہ نہیں ہیں۔ ہمارے ملک میں خواتین نے سیاست کے میدان میں کامیاب نمائندگی کی ہے۔ گلبرگہ میں ترقیاتی کاموں کو لے کر امیدوار کی تبدیلی کی بات نہیں کی ہے صرف ملت کے سلگتے ہوئے مسائل پر نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے یہ مسئلہ کھڑا ہوا ہے۔
عبدالمنان سیٹھ نے کہاکہ اگر بات بیدر کی کی جائے تو جن وجوہات کی بنیاد پر گلبرگہ ضلع کی قیادت کو کمزور قرار دیا گیا ہے۔ان ہی وجوہات کی بنیاد پر ضلع بیدر کی عوام بھی اس بار تبدیلی چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیدر ایک پسماندہ ضلع بے۔ روزگاری یہاں کا اہم مسئلہ رہا ہے۔ نوجوان روزگار کے لئے مختلف ریاستوں میں جانے پر مجبور ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں صنعتی اداروں کا فقدان ہے۔ اس کی ایک اہم وجہ مقامی رکن اسمبلی کی روزگار کو لے کر عدم توجہی اور غیر سنجیدگی ہے۔بیدر میں بھی رکن اسمبلی کی تبدیلی کے سوال پر عبدالمنان سیٹھ نے کہا کہ جن وجوہات کی بنا پر گلبرگہ کی قیادت کو کمزور قرار دیا جارہا ہے ان ہی وجوہات کی بنا پر بیدر کی قیادت کو کمزور کہا جا سکتا ہے۔