بنگلور: کانگریس کے سینیئر رہنما و سابق وزیر اعلی ایس سدارامیا اور کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ڈی کے شیوکمار آج دہلی پہنچیں گے دونوں رہنماؤں سے ملاقات کے بعد کانگریس صدر وزیر اعلی کا انتخاب کریں گے۔ کے پی سی سی کے ورکنگ صدر ایشور کھنڈرے نے کہا کہ منگل کو ہر چیز کا فیصلہ ہو جائے گا۔ ایشور نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے نام کو لے کر میٹنگ جاری ہے۔ منگل کو سب کچھ طے ہو جائے گا۔ سینئر لیڈران منگل کو دہلی میں ملکارجن کھرگے سے بات کریں گے۔ جس کے بعد حتمی فیصلہ ہوجائے گا۔ کرناٹک کے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب پر تعطل اس وقت بڑھ گیا جب شیوکمار نے اعلان کیا کہ وہ پیر کے روز دہلی نہیں جائیں گے، اس کے باوجود انہیں پارٹی کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کے لیے مدعو کیا گیا۔ کانگریس کے تین مشاہدین سشیل کمار شندے، جتیندر سنگھ اور دیپک بابریا کے ساتھ کرناٹک اے آئی سی سی انچارج رندیپ سرجے والا اور کے سی وینوگوپال نے کھرگے سے ملاقات کی اور اس معاملہ پر تبادلہ خیال کیا۔
Congress to choose Karnataka CM today کانگریس آج کرناٹک کے وزیر اعلی کا انتخاب کرے گی - بنگلور اردو نیوز
ڈی کے شیوکمار اور سدا رامیا سے ملاقات کے بعد آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے وزیر اعلی کے نام کا اعلان کرسکتے ہیں۔
کانگریس لیجسلیچر پارٹی (سی ایل پی) کے دوران موجود مرکزی مشاہدین نے کھرگے کو بریف کیا اور اپنی رپورٹ بھی پیش کی کہ کرناٹک میں پارٹی کے نو منتخب اراکین اسمبلی کس کو وزیر اعلی کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ کھرگے سے ملاقات کے بعد سرجے والا نے کہا کہ پارٹی جلد بازی میں نہیں ہے اور ریاستی رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا۔ سرجے والا نے کہا کہ مرکزی مشاہدین نے رپورٹ کانگریس صدر کو سونپ دی ہے۔ ہم سدارامیا اور شیوکمار سمیت ریاست کے تمام سینئر رہنماؤں سے مشاورت کریں گے، اور اس کے بعد ہی کانگریس صدر کی طرف سے کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔ سدا رامیا دہلی پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے دیگر لیڈران سے ملاقات کی جب کہ ابھی انہوں نے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے سے ملاقات نہیں کی ہے۔ ڈی کے شیوکمار بھی آج دہلی پہنچنے والے ہیں۔جہاں وہ کانگریس صدر و دیگر سینیئر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ شیوکمار نے گزشتہ روز صحافیوں سے بات کے دوران خراب صحت کا حوالہ دیتے ہوئے دہلی جانے سے انکار کردیا تھا وہیں پیر کی دیر رات، شیوکمار کے بھائی و کانگریس کے رکن پارلیمان ڈی کے سریش نے پارٹی صدر کھرگے سے دہلی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ شیوکمار بات چیت کے لیے دہلی پہنچیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :Karnataka CM Decision کانگریس کے مشاہدین نے کرناٹک کے حوالے سے قیادت کو رپورٹ پیش کی