اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mallikarjun Kharge Slams Modi وزیراعظم غیر ضروری باتیں کر کے لوگوں کے ذہن کو بھٹکانے کا کام کرتے ہیں، ملکارجن کھرگے - کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھر گے

کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھر گے نے نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 56 انچ کا سینہ رکھنے والے ہمارے ملک کے وزیراعظم تقریروں میں نہایت بے بسی اور لاچاری کی باتیں کرتے ہیں، یہ ایک ملک کے وزیراعظم کو شوبھا نہیں دیتا۔ اپنے آپ کو کمتر اور چھوٹا بتانے کی کوشش کرتے ہیں۔ میں غریب پریوار سے ہوں۔ میں غریب آدمی ہوں لیکن وہ بات نہیں کرتے جو انہیں کرنی چاہیے۔ غیر ضروری ادھر اُدھر کی باتیں کر کے لوگوں کے ذہن کو بھٹکانے کا کام کرتے ہیں۔

وزیراعظم غیر ضروری باتیں کر کے لوگوں کے ذہن کو بھٹکانے کا کام کرتے ہیں، ملکارجن کھرگے
وزیراعظم غیر ضروری باتیں کر کے لوگوں کے ذہن کو بھٹکانے کا کام کرتے ہیں، ملکارجن کھرگے

By

Published : May 5, 2023, 5:30 PM IST

Updated : May 5, 2023, 10:30 PM IST

وزیراعظم غیر ضروری باتیں کر کے لوگوں کے ذہن کو بھٹکانے کا کام کرتے ہیں، ملکارجن کھرگے

بیدر: کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھر گے بیدر ضلع کے انتخابی دورے پر پہنچے ہیں۔ اس موقع پر ضلع بیدر کے کانگریس رہنماوں نے ان کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا۔ اس کے بعد کانگریس پارٹی کے قومی صدر نے بھالکی اسمبلی حلقہ کے بسواکلیان اور ہمناآباد میں انتخابی جلسوں میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے بھالکی کے کانگریس پارٹی کے امیدوار ایشور کھنڈرے کی حمایت میں جلسے عام سے خطاب کیا۔

اس موقع پر کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھر گے نے بی جے پر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 56 انچ کا سینہ رکھنے والے ہمارے ملک کے وزیراعظم تقریروں میں نہایت بے بسی اور لاچاری کی باتیں کرتے ہیں، یہ ایک ملک کے وزیراعظم کو شوبھا نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے وزیراعظم اپنے من کی بات کرتے ہیں، لوگوں کی جانب سے دی جانے والی گالیوں کی باتیں کرتے ہیں۔ اپنے آپ کو کمتر اور چھوٹا بتانے کی ہمیشہ کوشش کرتے ہیں۔ میں غریب پریوار سے ہوں۔ میں غریب آدمی ہوں لیکن وہ بات نہیں کرتے جو انہیں کرنی چاہیے۔ غیر ضروری ادھر اُدھر کی باتیں کر کے لوگوں کے ذہن کو بھٹکانے کا کام کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi Public Meeting in Bidar کانگریس کے لیڈروں نے مجھے 91 مرتبہ برا بھلا کہا، پی ایم مودی

کھرگے نے کہا کہ میں بھی ایک مزدور کا بیٹا ہوں۔ میرے والد بھی محنت مزدوری کر کے مجھے پالا بڑا کیا۔ تعلیم یافتہ بنایا۔ ساتھ ہی میرے والد نے ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کا حوصلہ ہمت بھی دیا اور یہ سب کچھ اسی لئے ممکن ہو پایا کہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر نے اس ملک کی سلامتی کے لیے جو قانون بنایا ہے۔ صرف اسی کی بدولت آج ہم یہاں تک پہنچے ہیں۔ اگر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر نے ہم جیسے لوگوں کی بات نہیں اٹھائی ہوتی تو ہمیں کب کا در گزر کر دیا جاتا۔ کھرگے نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھالکی اور اوراد کے کانگریس پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لیے کانگریس پارٹی کو ووٹ دیں۔

Last Updated : May 5, 2023, 10:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details