بیدر:ریاست کرناٹک میں 10 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر تمام سیاسی جماعتوں کی تشہیری مہم زور شور سے جاری ہے۔ تمام پارٹیوں کے امیدوار ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذل کرانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ بیدر شمال اسمبلی حلقے سے کانگریس کے امیدوار رحیم خان نے بیدر اولڈ سٹی کے مختلف علاقوں میں روڈ شوہ کی قیادت کی۔ کانگریس کی اس روڈ شو میں پارٹی کارکنان کے ساتھ ساتھ عام کوگوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
کانگریس کے امیدوار رحیم خان نے کہاکہ ریاست کرناٹک میں سدرامیا کی نگرانی میں کانگریس کی حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا تھا۔کانگریس حکومت کے دور میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے تھے اس کے مقابلے بی جے پی نے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سمبلی الیکشن 2023 میں ہماری پارٹی جسے ہی کابینہ میں اقتدار آئے گی تو 200 یونٹ مفت بجلی۔ فی کس 10 کلو چاول، گریجویٹس کو 3000 ماہانہ، بے روزگاری الاؤنس، ڈپلومہ گریجویٹ کے لئے 1500 اور ریاست کی تمام خواتین کو پبلک بسوں میں مفت سفر کی سہولت کی ضمانت دی گئی ہے۔