گلبرگہ:کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 کیلئے گلبرگہ میں سیاسی پارٹیوں کی جانب سے تیاریاں زوروں پر ہیں۔ گلبرگہ شمال کے کانگریس پارٹی کی امیدوار کنیز فاطمہ وارڈ نمبر 15 اور 16 میں پیدل یاترا کرتے ہوئے چناو پرچار کر رہی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سے کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ ڈور ٹو ڈور کیمپن میں ان کے ساتھ چل رہے کانگریس یوتھ لیڈر فرازلسلام نے کہا کہ مرحوم قمر السلام کے انتقال کے بعد کنیز فاطمہ کو سیاست میں اترنا پڑا۔ قمر السلام کے ادھورے کاموں کو پائے تکمیل پہچانے کے لئے 2018 کے اسمبلی انتخابات میں کنیز فاطمہ صاحبہ کو کانگریس پارٹی سے کامیابی حاصل ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس بار بھی گلبرگہ شمال سے کنیز فاطمہ کو کانگریس پارٹی نے ٹکٹ دی ہے۔ ریاست کرناٹک میں کانگریس پارٹی کی حکومت بننے والی ہے۔ اس بار ریاست بھر میں کانگریس کی لہر چل رہی ہے۔ گلبرگہ امن اور بھائی چارگی کا گہوارہ رہا ہے۔ یہاں پر سب سے زیادہ مسلم ووٹرس ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گلبرگہ میں کُل ووٹرس کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار سے زائد ہے۔ ان میں مسلم ووٹرس کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار ہے۔ یہاں پر پچھلے 3 میاد تک مسلم امیدوار کی کامیابی رہی ہے۔ 2018 میں کنیز فاطمہ کانگریس سے کامیاب ہوئی تھیں۔ مرحوم قمر السلام صاحب نے یہاں ہمیشہ اتحاد کو قائم رکھنے کی کوشش کی ہے۔ اس لیے یہاں کے اتحاد کو ہمیشہ برقرار رکھنے کے لئے کانگریس پارٹی کو کامیاب بنانے کےلئے عوام سے گزارش کی۔