اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک میں کانگریس نے صرف ایک مسلم کو ٹکٹ دیا - کرناٹک میں کانگریس نے صرف ایک مسلم کو ٹکٹ دیا

ملک بھر کے اقلیتی طبقےخاص کر ریاست کے مسلمانوں میں یہ بیچینی کئی برسوں سے ہے کہ پارلیمنٹ میں ان کی کوئی آبادی کے اعتبار سے بہت کم ہے۔

کرناٹک میں کانگریس نے صرف ایک مسلم کو ٹکٹ دیا

By

Published : Apr 13, 2019, 10:29 PM IST

ریاست کے مختلف اضلاع سے مختلف مسلم رہنماوں نے اپنے حلقہ سے ٹکٹ کا مطالبہ کیا ہے تاہم صرف ایک مسلم کو ہی ٹکٹ د گئی ہے، جس سے مسلم سماج میں غم و غصہ و ناراضگی پائی جارہی ہے۔

مسلم سماج کی فریاد کو نہ کانگریس پارٹی نے سنی اور نہ ہی جے، ڈی، ایس نے اور اخیر میں کانگریس نے صرف ایک مسلم کو بنگلورو سینٹرل حلقہ سے انتخابی میدان میں اتاراہے۔

متعلقہ ویڈیو

آج کانگریس کے تنہا مسلم امیدوار رضوان ارشد نے کانگریس کے کئی لیڈران کے ہمراہ ایک بڑی ریلی کی شکل میں بی، بی، ایم، پی پہونچ کر پرچہ نامزدگی داخل کی۔

پرچہ کی نامزدگی کے بعد رضوان ارشد نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر بنگلور عالمی شہرت یافتہ ہے لیکن اس شہر کی ترقی کے لیے بی، جے، پی کے موجودہ پارلیمانی اراکین نے کچھ نہیں کیاہے۔

واضح رہے کہ مشہور بالی ووڈ اداکار پرکاش راج بھی بنگلورو سینٹرل حلقہ سے انتخابات لڑرہے ہیں اور ان کا کہناہے کہ اس بار انتخابات میں وہی پارٹی جیتےگی جسے عوام کی حمایت حاصل ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details