بیدر:کرناٹک میں دس مئی کو اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے جائینگے۔تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے امیدوراوں کے ناموں کا اعلان کیا جارہا ہے ۔اسمبلی انتخابات کے پیش نطر کانگریس کے 42 اُمیدواروں پر مشتمل دوسری فہرست جاری کی ہے۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کے اعلان سے قبل ہی کانگریس نے 124 حلقوں کے اُمیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ 42 حلقوں کے اُمیدواروں کے ناموں کا اعلان ہونے کے بعد مجموعی طورپر 166 حلقوں کے اُمیدواروں کے ناموں کا اعلان کی جاچکا ہے۔ مزید 58 حلقوں کے کانگریسی امیدواروں کے ناموں کا اعلان ہونا باقی ہے ۔
Karnataka assembly polls یادگیر اور گرمٹکل اسمبلی حلقہ کے لیے کانگریس نے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا - بیدر خبر
2023 کے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس پارٹی امیدواروں کی دو فہرست جاری کر چکی ہے۔ پارٹی نے 124 اسمبلی حلقوں کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی، اب دوسری فہرست میں 42 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔
اگر یادگیر ضلع کی بات کی جائے تو یادگیر ضلع میں کل 4 اسمبلی حلقہ جات ہیں، جن میں سے کانگریس پارٹی نے پہلی فہرست میں دو اسمبلی حلقہ جات کیلئے امیدواروں کا ناموں کا اعلان کیا تھا دوسری فہرست میں یادگیر ضلع کے گرمٹکل اور یادگیر دو اسمبلی حلقوں کے ٹکٹوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
کانگریس پارٹی کی جانب سے پہلی فہرست میں یادگیر ضلع کے شاہ پور اور شورا پورہ حلقوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا تھا، اس میں شاہ پور سے دشناپور اور شورا پور کے لیے وینکٹپا کے نام شامل ہیں ۔
آج گرمٹکل اور یادگیر اسمبلی حلقہ کے لیے پارٹی نے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا۔سابق وزیر بابو راؤ چنچنسور کو گرمٹکل حلقہ سے ٹکٹ دیا گیا ہےاور کانگریس کے سینئر لیڈر چناریڈی پا ٹل کو یادگیر حلقہ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:Karnataka Assembly Election 2023 اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کا نفرتی ایجنڈہ ناکام ہوگا، طلبا تنظیموں کے ذمہ داران کا بیان
خاص بات یہ ہے کہ آج جن دو حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے وہ اے آئی سی سی صدر ملکارجن کھرگے کے قریبی دوست ہیں۔ بابو راؤ چنچنسور کا نام گرمٹکل حلقہ کے لیے فائنل کیاگیا ھے
یادگیر حلقہ کے لیے پارٹی ہائی کمان نے سینئر لیڈر چناریڈی پاٹل تننور سابقہ قانون ساز کونسل کو یادگیر اسمبلی حلقہ سے کانگریس پارٹی کی جانب سے امیدوار کے طور پر نام کا اعلان کیا گیا ہے ۔