اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک وقف بورڈ چیئرمین ڈاکٹر محمد یوسف کی رحلت پر اظہار تعزیت

ریاست کرناٹک کے وقف بورڈ چیئرمین ڈاکٹر محمد یوسف آج صبح بنگلور کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے۔

By

Published : Aug 7, 2020, 1:19 PM IST

image
image

ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ضلع یادگیر کے وقف آفیسر سید سلطان قادری نے کہا کہ 'ڈاکٹر محمد یوسف جو کرناٹک وقف بورڈ کے چیئرمین رہے ہیں، ایک علمی دینی شخصیت کے ساتھ ساتھ ملت کا درد رکھنے والے انسان تھے۔

سید سلطان قادری نے مزید کہا کہ 'ڈاکٹر محمد یوسف نے اس سے قبل بھی کرناٹک وقف بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ ان کے دور اقتدار میں ریاست کے مختلف اداروں، مسجدوں، قبرستانوں اور درگاہوں کے تعمیر و مرمت اور جدیدکاری کے کام کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ ان کے کاموں کو قبول فرماتے ہوئے ان کی مغفرت فرمائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details