اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر: نیاز احمد کے لیے تعزیتی نشست - late Niaz Ahmed in yadgir news today

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں تنظیم المسلمین و بیت المال کی جانب سے نیاز احمد کے انتقال پر ایک تعزیتی نشست منعقد کی گئی۔

یادگیر: نیاز احمد کے لیے تعزیتی نشست
یادگیر: نیاز احمد کے لیے تعزیتی نشست

By

Published : Sep 10, 2020, 2:40 PM IST

وہ تنظیم المسلمین و بیت المال کے خازن تھے۔

اس جلسے کی صدارت لائق حسین بادل صدر بیت المال یادگیر نے فرمائی ۔

جلسہ کا آغاز مولانا نظام الدین برکاتی کی قرآت کلام پاک سے ہوا ۔

جب کہ برہان الدین اظہر، سلیم پٹیل اور محمد یونس نے نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

یادگیر: نیاز احمد کے لیے تعزیتی نشست

اس موقع پر نیاز احمد مرحوم کی کارکردگی سے متعلق بیان کرتے ہوئے درگاہ حضرت جیتے شاہ ولی کے صدر شیخ ظہیرالدین سویرا نے کہا کہ نیاز احمد صاحب نے بیت المال کے ہر کام کو اپنا ذاتی کام سمجھ کر جستجو اور لگن سے کرتے تھے۔

یادگیر: نیاز احمد کے لیے تعزیتی نشست

ان کے انتقال سے یقینا بیت المال کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

ان کی طرح قوم کا درد رکھ کر بیت المال کے کاموں میں حصہ لینے والا شاید ہی کوئی شخص اور ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے:شادی کی عمر میں تبدیلی: عوامی رد عمل

ڈاکٹر مبشر احمد ساجد نے کہا کہ نیاز احمد صاحب نے بحیثت معلم کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد فلاحی کاموں میں دن رات کام کرتے ہوئے لوگوں کو یہ بتا دیا ہے کہ اپنی صلاحیت سے قوم کی اصلاح اور مدد کی جاسکتی ہے۔

صدر بیت المال یادگیر لائق حسین بادل نے کہا کہ نیاز محمد صاحب بیت المال کے کاموں کا ایک ایک روپے کا حساب لکھ رکھتے تھے ۔

ان کی یہی ایک ادا بیت المال کے تمام ممبرز اور ذمہ داران کو ان کی جانب متوجہ کرتی تھیاس موقع پر غلام جیلانی افغان وقف مشاورتی کمیٹی چیئرمین، ڈاکٹر مبشر احمد ساجد ودیگر نے بھی نیاز احمد د کی شخصیت سے متعلق بیان کیا۔

اس موقع پر نائب صدر بیت المال عبدالسلیم گوگی سابق صدر بیت المال، منصور احمد افغان صدر عیدگاہ کمیٹی یادگیر، عبدالسلیم سگری صدر مسجد آثار شریف، مولانا صدر الہدیٰ، مولانا قاری عبدالسلیم، محمد ایوب صدر صدر دروازہ مسجد، عنایت الرحمان شیخ زکی الدین سابقہ اراکین بلدیہ، انصار الدین مالک انصار ہوٹل، عبدالحمید کلور رائس میل وغیرہ کے علاوہ نیاز احمد کے بیٹے اور بھائی نے بطور خاص شرکت کی۔

اس اجلاس کی نظامت غلام صمدانی موسی نے کی جب کہ جلسے کا اختتام مولانا نظام الدین برکاتی کی دعا پرہوا.

ABOUT THE AUTHOR

...view details