کرناٹک میں وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا کی قیادت والی نی جے پی حکومت کے سنڈے لاک ڈاؤن کے سبب آج ضلع یادگیر میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا۔ شہر میں صرف میڈیکل اسٹور اور اشیائے ضروریہ کی دکانوں کو چھوڑ کر تمام کاروبار بند رہے۔
بڑھتے کورونا وائرس کے سبب ضلع یادگیر میں مکمل لاک ڈاؤن - یادگیر میں کورونا وائرس
ریاست کرناٹک میں برسر اقتدار بی جے پی حکومت نے ریاست بھر میں کورونا وائرس کے معاملات پر روک لگانے کے لیے سنڈے لاک ڈاؤن کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔
شہر کے تمام ہوٹل ریسٹورنٹس اور تمام کاروبار کے علاوہ بس سروس معطل رہی اس کے علاوہ آٹو ٹیکسی بھی بند رہی شہر کے مسلم پورہ، ٹیپوسلطان چوک، گاندھی چوک، گنج کے علاوہ دیگر علاقے مکمل بند رہے۔
حالانکہ سنڈے لاک ڈاؤن ہونے کے باوجود یادگیر کے ضلع بس اسٹینڈ اور حیدر آباد روڈ پر عوام اپنی اشیائے ضروریہ کے لیے باہر نکلتے نظر آئے۔