بیدر: حیوانات کے ریاستی وزیر پربھو چوہان نے اوراد(بی) اور کمل نگر تعلقہ کے کئی گاؤں کا دورہ کیا اور انتخابی مہم چلائی۔ انہوں نے بنسی ٹانڈہ، پانڈو ٹانڈہ، بھوجو ٹانڈہ، راما ٹانڈہ، مان سنگھ ٹانڈہ، کشن ٹانڈہ، پھول سنگھ ٹانڈہ، گووند ٹانڈہ سمیت تقریباً 30 دیہاتوں کا دورہ کیا اور انتخابی مہم چلائی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ اس سے قبل اوراد (بی) حلقہ بہت پسماندہ تھا۔ سڑک، پینے کے پانی، نکاسی آب سمیت کسی بھی قسم کی سہولیات نہ ہونے کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا تھا۔ جب سے میں ایم ایل اے بنا ہوں بہت سارے ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ انہوں نے درخواست کی کہ آنے والے دنوں میں میدان میں مزید ترقی کے لئے ایم ایل اے کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کا ایک اور موقع دیا جائے۔
Aurad Model Taluka اوراد تعلقہ کو ایک ماڈل تعلقہ بنانے کا عزم
ریاستی وزیر پربھو چوہان نے کہا ہے کہ اوراد تعلقہ میں میں نے کئی سارے ترقیاتی کام کیے ہیں۔ انہوں نے اوراد تعلقہ کو ایک ماڈل تعلقہ بنانے کا عزم ظاہر کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
سرکاری اسکیمیں اہل افراد تک پہنچنی چاہئیں۔ معاشرے کے غریب ترین افراد کو بھی سہولیات میسر ہونی چاہئیں۔ میری خواہش ہے کہ حلقے کا ہر گاؤں ترقی کرے۔ عوام کی مہربانیوں سے جو موقع ملا اس کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیا ہے۔ اوراد (بی) اور کمل نگر تعلقہ نمبر 1 بنانے کے ارادے سے میں عوام کی خواہش کے مطابق انتخابی میدان میں اترا ہوں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ریکارڈ ووٹوں کے مارجن سے کامیاب ہو کر حلقے کی ترقی میں تعاون کریں۔ جھوٹی افواہوں پر کان نہ دھریں کچھ لوگ جھوٹی خبریں پھیلا کر معاشرے کا امن خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بی جے پی کی قیادت والی حکومت نے ہمیشہ تمام برادریوں کے مفاد میں کام کیا ہے۔ کسی معاشرے پر ظلم نہیں ہوا۔ تمام طبقات کی خوشحالی کے لیے محنت کی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جھوٹی باتوں پر یقین نہ کریں۔ وزیر پربھو چوان نے پارٹی قائدین کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر پربھو چوہان نے 2023 کے اسمبلی انتخابات میں اوراد (بی) حلقہ سے الیکشن لڑنے کا موقع دینے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں اور ریاستی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے تمام کارکنوں، ووٹروں اور اوراد حلقہ کے تمام شہریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، میں آپ کی محبت اور اور آپ کا آشیرواد میرا تحفظ ہے۔ انہوں نے ووٹوں کے بڑے فرق سے کامیابی حاصل کرنے اور آنے والے دنوں میں مزید خدمات انجام دینے کی درخواست کی۔ اس موقع پر وسنت ، رام شیٹی ، شیواجی راؤ کالے، راجو ، شیواجی راؤ پاٹل ، ستیش پاٹل، کرن پاٹل، پروین ولاسا جادھو، اشوک ، ہمان ، یوگیش پاٹل، سنجو اور دیگر موجود تھے۔