اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیکولر اتحاد کو کامیاب بنانا ہمارا مقصد:کمارا سوامی - جے ڈی ایس

ایشور کھنڈرے کے پرچہ نامزدگی کے موقع پر وزیر اعلی کمارا سوامی کا انتخابی جلسے سے خطاب ۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Apr 3, 2019, 3:26 PM IST

بیدر میں کانگریس پارٹی کی جانب سے نیشنل گراؤنڈ میں مہا انتخابی جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کمارا سوامی، سابق وزیراعلی سدارامیا، کانگریس رکن لوک سبھا گلبرگہ ملکارجن کھرگے نے مہمانان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔

متعلقہ ویڈیو

ریاست کرناٹک کے وزیراعلیٰ کمارسوامی نے اس موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے تمام 28 حلقوں میں کانگریس اور جے ڈی ایس قائدین متحد ہوکر انتخابی مہم چلائیں گے اور ریاست کی زیادہ سے زیادہ سیٹوں پر اتحاد کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام حلقوں میں دونوں پارٹیوں کے قائدین مشترکہ طور پر انتخابی مہم چلائیں گے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست میں مخلوط حکومت عوام کی امنگوں کے مطابق جس طرح کام کر رہی ہے اسی بنیاد پر انتخابات میں بھی دونوں پارٹیاں متحد ہوکر عوام کو بہترین حکمرانی دیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details