اردو

urdu

ETV Bharat / state

Vandalism in the Church کرناٹک کے چرچ میں مبینہ توڑ پھوڑ

پیریاپٹنم شہر میں واقع ایک چرچ میں کچھ شرپسندوں نے توڑ پھوڑ کی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ پولیس نے چرچ کے پادری کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ Church Allegedly Vandalized in Karnataka

Vandalism in the Church
کرناٹک کے چرچ میں مبینہ توڑ پھوڑ

By

Published : Dec 28, 2022, 12:25 PM IST

Updated : Dec 28, 2022, 1:22 PM IST

چرچ میں مبینہ توڑ پھوڑ

پیریاپٹنم:کرناٹک کے پیریاپٹنم شہر میں شرپسندوں کی جانب سے سینٹ میری چرچ میں مبینہ توڑ پھوڑ کو معاملہ سامنے آیا ہے جس کے بعد علاقے میں بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ شرپسندوں نے ضلع کے پیریا پٹنم میں گونی کوپا روڈ پر واقع سینٹ میری چرچ پر حملہ کیا اور موجود فرنیچر اور عیسیٰ مسیح کی مورتی کے ساتھ مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کی۔ Statue of Jesus Broken in Mysore

بتایا جا رہا ہے کہ شرپسندوں نے منگل کی رات چرچ میں گھس کر وہاں موجود پھولوں کے گملوں اور آرائشی سامان کو بکھیر دیا۔ اس کے علاوہ مائیک اور چندہ پیٹی چوری کر لے گئے جب کہ فرنیچر بھی توڑ دیا گیا۔ یہ فعل اس وقت کیا گیا جب چرچ کے پادری میسور گئے ہوئے تھے۔ اس واقعہ کے بعد پیریاپٹنم پولیس نے جائے وقوع کا دورہ اور معائنہ کیا۔ اس معاملے میں چرچ کے پادری جان پال نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے جس کے بعد پولیس نے شرپسندوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔

Last Updated : Dec 28, 2022, 1:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details