مرنے والوں میں دیوادرگا کا (40) سالہ باشندہ بوڈپّا، جیوتی باسوا (20)، ناگمّا کا (42) سالہ بیٹا بھی شامل ہے، جو آج صبح اسپتال میں چل بسے۔ قبل ازیں مولاکلمورو تعلقہ کے قریب واقع بی جے کیری کے قریب کرناٹک اسٹیٹ آر ٹی سی بس میں ٹکر سے ایک جوڑا سمیت پانچ مقامی افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ جب کہ زخمی ہونے والے 17 افراد کو بعد میں مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا تھا۔
چتر درگ سڑک حادثہ
چتر درگ ضلع کے بی جے ہلّی کے قریب اتوار کی صبح سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والے مزید تین افراد آج دم توڑ گئے۔ بتایا جارہا ہے کہ حادثہ کے بعد شدید زخمیوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ تاہم اسپتال میں مناسب سہولیات مہیا نہ ہونے کے سبب زخمی افراد شدید زخموں کی تاب نہ لاسکے۔ اس طرح حادثہ کے سبب ہلاک ہونے والوں کی جملہ تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔
ضلع چتر درگ سڑک حادثہ میں مزید تین افراد نے دم توڑا، جملہ تعداد آٹھ ہوگئی
حادثہ میں تین شدید زخمیوں کو بہتر علاج کے لئے کل دوپہر ڈاون گیر ایس ایس اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم مناسب علاج نہ ملنے کے سبب تینوں ہی افراد شدید زخموں کی تاب نہ لاسکے اور ہلاک ہوگئے۔ ان کے افراد خاندان نے اسپتال انتظامیہ پر مبینہ لاپروائی کا الزام عائد کیا ہے۔
واضح رہے کہ مزدور تعمیراتی کام کے لئے بنگلور جا رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ بس ڈرائیور کی لاپروائی کی وجہ سے پیش آیا۔ دیگر افراد کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔