اردو

urdu

ETV Bharat / state

Chandrayaan-3 چندریان 3 چوتھے مرحلے کو عبور کرتے ہوئے چاند کے قریب پہنچا

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن نے کہا کہ ’’یہ تیاریوں کا وقت ہے کیونکہ پروپلشن ماڈیول اور لینڈر ماڈیول اپنے الگ الگ سفر کے لیے تیار ہیں۔‘‘ 5 اگست کو چندریان 3 کے چاند کے مدار میں داخل ہونے کے بعد یہ خلائی جہاز اب تک چار مراحل عبور کر کے چاند کے بہت قریب پہنچ چکا ہے۔

چندریان 3 چوتھے مرحلے کو عبور کرتے ہوئے چاند کے قریب پہنچا
چندریان 3 چوتھے مرحلے کو عبور کرتے ہوئے چاند کے قریب پہنچا

By

Published : Aug 16, 2023, 1:52 PM IST

بنگلورو: ہندوستان کے تیسرے چاند مشن چندریان-3 نے بدھ کی صبح چوتھا مرحلہ عبور کیا اور اپنی منزل کے قریب پہنچ گیا۔ یہ عمل چندریان کے لیے بہت اہم تھا اور کل (17 اگست کو) چندریان-3 لینڈر ماڈیول (ایل ایم ) پروپلشن ماڈیول (پی ایم) سے الگ ہوگا۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے مطلع کیا کہ چندریان -3 نے چاند کے مدار کے ایک اور چکر کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے اور اب چاند کے مدار کے قریب پہنچ گیا ہے۔ چندریان 3 اب چاند کے چوتھے مدار میں داخل ہو گیا ہے۔ چندریان خلائی جہاز اب چاند کی سطح سے صرف 163 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

اسرو نے کہا کہ اب تیاری کا وقت ہے کیونکہ پروپلشن ماڈیول اور لینڈر ماڈیول اپنے الگ الگ سفر کے لیے تیار ہیں۔ آج چندریان 3 نے ایک اور مدار عبور کیا اور چاند کے قریب پہنچ گیا۔ وہیں 17 اگست کا دن مشن کے لیے اہم ہو گا کیونکہ اس دن چندریان-3 کا پروپلشن ماڈیول لینڈر سے الگ ہو جائے گا۔ اسرو نے ٹویٹ کیا ’’آج کی کامیاب فائرنگ کے بعد، چندریان-3 کو 153 کلومیٹر ضرب 163 کلومیٹر کے مدار میں نصب کردیا ہے۔‘‘ اس کے ساتھ، چندریان-3 چاند سے متعلق ایک اور عمل کو مکمل کرکے بعد آگے بڑھ گیا ہے۔

اسرو نے کہا کہ ’’یہ تیاریوں کا وقت ہے کیونکہ پروپلشن ماڈیول اور لینڈر ماڈیول اپنے الگ الگ سفر کے لیے تیار ہیں۔‘‘ 5 اگست کو چندریان 3 کے چاند کے مدار میں داخل ہونے کے بعد یہ خلائی جہاز اب تک چار مراحل عبور کر کے چاند کے بہت قریب پہنچ چکا ہے۔ اس کے بعد 23 اگست کو چندریان 3 کو چاند کی سطح پر اترنا ہے جس پر پوری دنیا کی نگاہیں ہوں گی۔

مزید پڑھیں: چندریان 3 کی لانچنگ ہندوستانیوں کے لئے تاریخی اور قابل فخر لمحہ

خلائی ایجنسی نے کہا کہ چندریان -3 توقع اور معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔ اس پورے مشن کے دوران، خلائی جہاز کی یورپی خلائی ایجنسی (ای ایس ای) اور جے پی ایل ڈیپ اسپیس اینٹینا کے تعاون سے مسلسل اسرو ٹیلی میٹری، ٹریکنگ اینڈ کمانڈ نیٹ ورک ( آئی ایس ٹی اے آر سی) میں مشن آپریشن کمپلیکس (ایم او ایکس)، بنگلورو کے قریب بیالو میں انڈین ڈیپ اسپیس نیٹ ورک (آئی ایس این) اینٹینا کی نگرانی کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:چندریان 3 کے مدار کا مرحلہ شروع ہو رہا ہے

یو این آئی مشمولات

ABOUT THE AUTHOR

...view details