اردو

urdu

ETV Bharat / state

کسانوں کے تئیں مرکزی حکومت کی منشا صاف نہیں: عبدالرحمن سینئر آئی پی ایس - URDU NEWS

سیمانچل بہار کا کثیر آبادی والا ایک ایسا مسلم خطہ ہے جو آج تک ترقی یافتہ اضلاع میں شامل نہیں ہو سکا ہے۔ یہ علاقہ آج بھی بہتر تعلیم، صحت، روزگار، صنعت کے علاوہ مختلف بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

The intention of the central government towards the farmers is not clear
کسانوں کے تئیں مرکزی حکومت کی منشا صاف نہیں: عبدالرحمن سینئر آئی پی ایس

By

Published : Mar 24, 2021, 12:01 PM IST

گزشتہ شب شہر کے المنار ایجوکئیر میں ایک خصوصی تقریب سماجی تنظیم چھاؤں فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد ہوئی جس میں شہر کےمعزز دانشوران شریک ہوئے ۔موجود معزز افراد نے موجودہ مسلم مسائل پر مہمان محترم سے کئی سوالات بھی کئے جس کا انہیں تشفی بخش جواب دیا گیا۔

کسانوں کے تئیں مرکزی حکومت کی منشا صاف نہیں: عبدالرحمن سینئر آئی پی ایس

تقریب کی صدارت الحاج ماسٹر محمد محسن نے کی جبکہ نظامت کے فرائض دیپک داس نے بحسن و خوبی ادا دیئے۔

عبد الرحمن آئی پی ایس نے کہا کہ پہلے کے مقابل اب لوگوں میں کافی بیداری آئی ہے والدین اپنے بچوں کو تعلیم دلانے میں پیش پیش ہیں جس کے نتیجے میں ہم آئے دن میڈیا کے حوالے سے سنتے ہیں کہ فلاں غریب کے بچے نے فلاں چیز میں قومی سطح پر ٹاپ کیا ہے یا اپنی ریاست کا نام روشن کیا ہے۔
عبد الرحمن آئی پی ایس نے کہا کہ موجودہ حکومت کسانوں کے مسائل کو حل کرنا نہیں چاہتی ۔آج کسان کئی ماہ سے سڑکوں پر ہیں مگر لیڈران انتخاب میں مشغول ہیں۔ انہیں کسانوں کی کوئی پرواہ نہیں۔

حکومت جیسے جیسے ساری کمپنی پرائیویٹ تنظیموں کو سونپ رہی ہے یہ ملک کے لئے ایک خطرہ ہے جس کی مخالفت ہونی چاہئے۔
واضح رہے کہ سینئر آئی پی ایس آفیسر عبد الرحمن ممبئی پولس محکمہ سے وابستہ تھے مگر این آر سی قانون کی مخالفت کرتے ہوئے انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا مگر ممبئی پولس محکمہ کی جانب سے اسے ابھی قبول نہیں کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details