اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مرکزی حکومت پہلے کورونا وبا کو قابو کرے نہ کہ این پی آر کا نفاذ' - این پی آر اور سی اے اے کو نافذ کرکے عوام کو گمراہ کرنا چاہتی ہے

ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں کرناٹک مسلم متحدہ محاذ کے صدر مسعود عبدالقادر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت پہلے کووڈ 19 کی وبا کو قابو میں کرے نہ کہ این پی آر کا نفاذ کرے۔

central government should control corona epidemic first, not implement npr
حال ہی میں رجسٹرار جنرل کے بیان سے پتہ چلا ہے کہ مرکزی حکومت این پی آر کی تیاری کر رہی ہے

By

Published : Nov 25, 2020, 7:31 PM IST

حال ہی میں رجسٹرار جنرل کے بیان سے پتہ چلا ہے کہ مرکزی حکومت این پی آر کی تیاری کر رہی ہے، جس کے متعلق کئی ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ این آر سی اور سی اے اے کے لیے راستہ ہموار کرے گا۔

حال ہی میں رجسٹرار جنرل کے بیان سے پتہ چلا ہے کہ مرکزی حکومت این پی آر کی تیاری کر رہی ہے

اس سلسلے میں شہر بنگلور میں متعدد مسلم و غیر مسلم تنظیموں کی جانب سے مشترکہ میٹنگ منعقد کی جارہی ہیں اور این پی آر کے بارے میں بحث و مباحثے کیے جارہے ہیں کہ اس کے متعلق کیا کیا جائے؟

حال ہی میں رجسٹرار جنرل کے بیان سے پتہ چلا ہے کہ مرکزی حکومت این پی آر کی تیاری کر رہی ہے

یہ بھی پڑھیں: آل انڈیا ملی کونسل 26 نومبر کو یوم دستور منائے گی

مسعود عبدالقادر، صدر، کرناٹک مسلم متحدہ محاذ

اس مسئلے پر ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کرناٹک مسلم متحدہ محاذ کے صدر مسعود عبدالقادر نے بتایا کہ این پی آر اور سی اے اے ملک کو توڑنے والے قوانین میں سے ہیں جن کے نفاذ کے لیے مودی حکومت عجلت میں ہے۔

حال ہی میں رجسٹرار جنرل کے بیان سے پتہ چلا ہے کہ مرکزی حکومت این پی آر کی تیاری کر رہی ہے

مسعود عبدالقادر نے کہا کہ مرکزی حکومت کووڈ 19 کی وبا کو قابو کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہوچکی ہے اور اس کے علاوہ دیگر مسائل جیسے بے روزگاری، خواتین پر مظالم، ملک کی بگڑتی معاشی حالات وغیرہ جیسے سنگین مسائل کو نہ صرف درکنار کررہی ہے بلکہ این پی آر اور سی اے اے کو نافذ کرکے عوام کو گمراہ کرنا چاہتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details