اردو

urdu

'مرکزی بجٹ 2021 صنعت کاروں کے لئے مایوس کن'

صنعت کار و مسلم انڈسٹریلسٹس ایسو سی ایشن کے رکن محبوب حسین نے مرکزی بجٹ 2021 صنعت کاروں کے لئے مایوس کن قرار دیا ہے۔

By

Published : Feb 5, 2021, 8:22 PM IST

Published : Feb 5, 2021, 8:22 PM IST

muslim industrialists association
مسلم انڈسٹریلسٹس ایسو سی ایشن کے رکن محبوب حسین

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے پیش کردہ مرکزی بجیٹ 2021 کے متعلق کرناٹک مسلم انڈسٹریلسٹس ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ یہ بجٹ عوام الناس کے لئے نہایت ہی مایوس کن ہے اور ملک کی مائکرو، اسمال اور میڈیم اینٹرپرائزس کو اپنے حال پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

'مرکزی بجٹ 2021 صنعت کاروں کے لئے مایوس کن'

بجیٹ 2021 کے متعلق ماہر صنعت کار و مسلم انڈسٹریلسٹس ایسو سی ایشن کے رکن محبوب حسین نے بتایا کہ حکومت نے ایم ایس ایم ای (چھوٹے و میڈیم صنعتوں) کے متعلق کوئی تفصیلی بات ہی نہیں کی سوائے یہ کہ ایم ایس ایم ای پر خرچ کرنے رقم کو دگنا کیا ہے اور یہ بھی واضح نہیں کیا گیا ہے کہ اس شعبے میں رقم کو کیسے خرچ کیا جائے گا۔

مسلم انڈسٹریلسٹس ایسو سی ایشن کے رکن محبوب حسین

سید محبوب حسین نے بھارتی بجیٹ کو شری لنکا و بنگلادیش کے لیے بجیٹس سے مقارنہ کرکے بتایا کہ ان ممالک میں بجٹ کا تشکیل مزدوروں، غریب و درمیانے طبقوں کی ضروریات پر مبنی ہوتی ہے۔ لہذا اس وجہ سے ان کی معیشت مستحکم ہی نہیں بلکہ ترقی پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کے دوسرے دور اقتدار کا دوسرا عام بجٹ آج

ABOUT THE AUTHOR

...view details