اردو

urdu

گلبرگہ میں جہیز کی لعنت کے خلاف مہم

By

Published : Mar 31, 2021, 3:32 AM IST

کرناٹک کے گلبرگہ میں جہیز کی لعنت کے خلاف مہم کے تحت ایک جلسہ منعقد کیا گیا جس میں غیرشرعی رسومات کو ختم کرنے پر زور دیا گیا۔

Campaign against dowry in Gulbarga
گلبرگہ میں جہیز کی لعنت کے خلاف مہم

گلبرگہ شہر میں گلشن مریم ایجوکیشن اینڈ ویلفر سوسائٹی کی جانب سے چلائے جانے والے تعلیمی ادارہ معراج عربی مدرسہ گلشن کالونی مظاہرہ مسجد آزاد پور روڈ میں جلسہ بعنوان ’نوجوان کو چاہیے کہ جہیز کی لعنت سے دور رہے‘ منعقد کیا گیا۔

جلسہ کی صدارت سیدہ صفیہ بیگم صدر سوسائٹی و نگران عربی مدرسہ نے کی۔ جلسہ کا آغاز کمسن طالب علم محمد جنید نے قرات کلام پاک سے ہوا۔

اس موقع پر محمد خواجہ گیسودراز محکمہ تعلیمات سابقہ اردو اسکول نوڈل آفسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہیز کا مطالبہ کرنے والوں کا بائیکاٹ کیا جانا چاہئے۔ آج کل جہیز کی وجہ سے کئی زندگیاں ضائع ہو رہی ہیں۔ جہیز کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے نوجوان کو آگے آنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ عورتوں کا دل انتہائی نازک ہوتا ہے اسی لیے ان کے ساتھ رحم کا معاملہ کرنا چاہئے۔ عورت کے ساتھ نرم رویہ اختیار کرنا چاہئے۔ انہوں نے جہیز جیسے رسم و رواج کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details