اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک میں بس ہڑتال سے مسافروں کو دشواری

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں بسوں کی ہڑتال دوسرے دن بھی جاری رہی جس کے سبب مسافروں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پرا۔

کرناٹک میں بس ہڑتال
کرناٹک میں بس ہڑتال

By

Published : Apr 8, 2021, 9:36 PM IST

بنگلور میں بسوں کی ہڑتال کرناٹک کی تاریخ کا پہلا اور انوکھا احتجاج ہے جس میں نہ کوئی نعرے بازی کی گئی اور نہ کسی قسم کی ہنگامہ آرائی بلکہ کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(کے ایس آر ٹی سی) کے ملازمین احتجاجاً گھروں پر ہی رہے۔

کرناٹک میں بس ہڑتال

کے ایس آر ٹی سی اور بی ایم ٹی سی کے عملہ کے 9 مطالبات ہیں ہیں جن کے متعلق حکومت کرناٹک کا کہنا ہے کہ ان کے 8 مطالبات کو مان لیا گیا ہے جبکہ تنخواہ میں اضافے کے مطالبے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی اس لیے روڈ ٹرانسپورٹ ملازمین احتجاج کر رہے ہیں۔

روڑ ٹرانسپورٹ عملہ کا کہنا ہے کہ ہماری صرف ایک اہم مانگ ہے اور وہ یہ کہ ہماری تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے کیوں کہ ان کی تنخواہوں میں گزشتہ ساڑھے پانچ برسوں سے اضافہ نہیں ہوا ہے اور حکومت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت کی آمدنی میں کمی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ 'ریاست میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے قیام کے بعد سے پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ سرکاری بس اسٹیشن پر پرائویٹ بسوں کا چلایا جارہا ہے۔

بسوں کی ہڑتال کا دوسرا دن ہے لیکن اس بات کا کوئی اندازہ نہیں کہ یہ احتجاج کب ختم ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details