تفصیلات کے بمطابق جب وہ کپڑا خرید نے موٹر سائیکل پر گلبرگہ آ رہے تھے اس دوران اشٹنگا گاؤں کے قریب چند شرپسندوں نے ان کو روک کر ان کے سر کو پتھر سے کچل دیا اور قتل کر کے فرار ہوگئے۔
گلبرگہ: تاجر کا بہیمانہ قتل - تاجر کا بہیمانہ قتل
کرناٹک کے گلبرگہ گرامین پولیس اسٹیشن کے قریب کچھ شرپسندوں نے ایک کپڑے کے تاجر کا پتھر سے سر کچل کر قتل کر دیا۔ ہلاک شدہ شخص کی شناخت 53 سالہ الند تعلقہ کے کرونا کے اوم کار مہنانتپا آنے شٹی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ نرونا قصبہ میں ان کی کپڑوں کی دکان تھی۔
تاجر کا قتل
بتایا جارہا ہے کہ قتل کی وجہ خاندانی تنازع ہے۔ قتل کی اطلاع ملنے کے بعد گرامین پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر باسو چوہان اور عملہ نے مقام پر پہنچ کر معاملہ درج کرلیا اور تحقیقات شروع کردی ہے۔