گلبرگہ: ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں محبان رسول نے ماہ ربیع الاول میں میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے نعتیہ مشاعروں کا اہتمام کرنے کے ساتھ برادران وطن میں علاقائی و انگریزی زبان میں قران مجید اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کی کتابیں تقسیم کرنے کا مثالی کام کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔ گزشتہ تین برسوں سے برادران وطن میں سیرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو عام کرنے کی غرض سے سینیئر صحافی عزیز اللہ سرمست صدر حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ کی رہنمائی میں گلبرگہ یادگیر گرمٹکال بیدر شاہ آباد اور دیگر شہروں میں سیرت طیبہ کے کتب کی تقسیم کا کام جاری ہے۔
اس سال بھی عید میلادالنبی کے موقعے پر کل ہند مجلس تعمیر ملت گلبرگہ کے ذمہ داران عزیز اللّٰہ سرمست ایڈوکیٹ عبدالجبار گولہ، حیدر علی باغبان، مبین احمد زخم داعی نعیم صاحب کول، عظیم الدین کارپوریٹر، سماجی کارکن عابد پٹیل، رفیق جو ہی، امجد خرادی، عمران فروٹ مرچنٹ اور مختلف تنظیموں کے ذمہ داران وہ معززین شہر کے ساتھ مل کر شہر گلبرگہ کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں میں بڑے پیمانے پر کنڑا زبان میں سیرت کی کتب تقسیم کی گئیں، نیز مریضوں میں پھل تقسیم کیے گئے۔