اردو

urdu

Karnataka Successful Women Biography کرناٹک کی 100 مسلم کامیاب خواتین کی سوانح حیات پر مشتمل مجموعہ کا اجراء

بنگلور میں ریاست کی 100 کامیاب خواتین کی سوانح حیات پر مشتمل مجموعہ کا اجراء عمل میں آیا۔ اس مجموعے میں ریاست کرناٹک کی 100مسلم خواتین کی عملی، ادبی، تہذیبی ثقافتی، سماجی، معاشی، معاشرتی کامیابیوں کی تفصیلات موجود ہیں۔

By

Published : Feb 28, 2023, 1:11 PM IST

Published : Feb 28, 2023, 1:11 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

کرناٹک کی 100 مسلم کامیاب خواتین کی سوانح حیات پر مشتمل مجموعہ کا اجراء

بنگلور: ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں 'رائزنگ بیانڈ دا سیلنگ' کتاب کا اجرا عمل میں آیا۔ جس میں کرناٹک ریاست کی 100 کامیاب مسلم خواتین کی سوانح حیات درج ہے۔ یہ وہ خواتین ہیں جنہوں نے نہ صرف اپنے گھروں کو سنبھالا بلکہ معاشرے کے سٹیریو ٹائپ چیلینجز کو فیس کرتے ہوئے مختلف میدانوں میں اپنا لوہا منوایا اور کامیاب ہوئے۔ بنگلور میں ایک تقریب اجراء منعقد کی گئی جس میں متعدد معروف خواتین نے شرکت کی، وہیں سابق گورنر مارگاریٹ الوا مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور ان کامیاب خواتین کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر متعدد خواتین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ خواتین کی محنتوں و خدمات کا اعتراف کیا جانا اور انہیں اعزاز دیا جانا یقیناً ایک خوش آئند اقدام ہے، اس سے انہیں آگے بڑھنے کے لئے حوصلہ ملتا ہے۔

اس کتاب میں کرناٹک کی سو مسلم خواتین کے عزم، حوصلے،محنت اور کوشش کی کہانیاں رقم ہیں۔ ان میں ڈاکٹر ز، انجینئرس، پولیس آفیسرس، ماہرین تدریس، سیاسی رہنما، پائلٹ،سماجی کارکن،وکیل،سائنسدان، میڈیا اور کارپوریٹس سے منسلک خواتین شامل ہیں۔ اس سلسلے میں زویا فتح علی نے بتایا کہ یہ شروعات ہے، اس کتاب میں 100 خواتین کا ذکر ہے، آنے والے دنوں میں 200 خواتین کی سوانح حیات پر مشتمل کتاب کا اجراء عمل میں آئے گا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سابق مرکزی وزیر مارگاریٹ آلوا نے کہا کہ خواتین کو تعلیم کے علاوہ اپورچونیٹی دی جانے چاہیے، کہ وہ اپنی اندرونی صلاحیتوں کو نکھار سکے کہ ان میں یہ خوبیاں ہیں کہ وہ سماج کو تبدیلی کی راہ پر لاسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Special Talk With Syed Habeeb دا واریئر ودن یو کتاب کے مصنف سید حبیب سے خصوصی گفتگو

ABOUT THE AUTHOR

...view details