میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر یوگیش ماسٹر کی لکھی ہوئی کتاب حیاتِ نبوی کا اجراء بنگلورو:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو سمیت سمیت تمام اضلاع میں عید میلاد النبی کا روایتی انداز میں اہتمام کیا گیا جس میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دوسرے مذاہب کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔کنڑا کے مصنف و تھیئٹر پرسنالیٹی یوگیش ماسٹر کی لکھی ہوئی کتاب 'ننا اریوینہ پروادی' دا پرافیٹ - مائی کاگنیشن کا اجرا عمل میں آیا۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے کتاب کے مصنف یوگیش ماسٹر نے کہا کہ کتاب کی تصنیف کے دوران پیارے نبی کی زندگی و تعلیمات سے متاثر ہوئے اور انہیں پیغمبر اسلام محمد صل اللہ علیہ وسلم سے محبت ہوگئی ہے اور وہ حضرت محمدﷺ کو ایک رول ماڈل مانتے ہیں۔
اس کتاب کے متعلق بات کرتے ہوئے معروف ادیب، شاعر و کالم نگار پروفیسر محمد اعظم شاہد اور ریٹائرڈ آئ. اے. ایس افسر چرنجیوی سنگھ نے نے کہا کہ یوگیش ماسٹر کی یہ تصنیف پیارے نبی کی سیرت طیبہ و ان کے آفاقی پیغام کو عام کرنے کے تئیں ایک بڑا قدم ہے اور یہ کہ اس کتاب کا ترجمہ مختلف زبانوں میں کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں؛EID Milad Un Nabi in Ahmedabad احمد آباد شہر میں اٹھائیس ستمبر کو ہی عید میلاد النبی کا جلوس نکالا جائے
یاد رہے کہ یوگیش ماسٹر ان دانشوران کی فہرست میں ہیں جنہیں گزشتہ کئی سالوں سے سماج دشمن عناصر کی جانب سے دھمکیاں ملتی آرہی. ہیں کہ انہوں نے کئی ایسی کتب کی تصنیف کی ہیں جو کہ ذات پات، توہم پرست و دیگر سماج میں پھیلی برائیوں کی مخالفت میں لکھی ہیں.