بنگلورو: کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا پر انڈے سے کیے گئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظریاتی اختلافات کا اظہار جسمانی طور پر نہیں کیا جانا چاہیے۔Egg Attack on Siddaramaiah
بومئی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ سدارامیا اپوزیشن پارٹی کے لیڈر ہیں جن کی اپنی الگ اہمیت ہے۔ اگر کسی کے نظریات سے اختلاف ہے تو اس کا جواب مضبوط دلائل سے دینا چاہئے جسمانی عمل سے نہیں اور سب کو اس پر عمل کرنا چاہیے۔
بومئی کا یہ بیان اس واقعہ کے ایک دن بعد آیا جب کوڈاگو ضلع میں مظاہرین نے سدارامیا کی گاڑی پر انڈے پھینکے اور مجاہد آازادی ویر ساورکر کی تصویریں لہرائیں۔ سدارامیا بارش سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے کے لیے کوڈاگو گئے تھے۔
مظاہرین نے سدارامیا کو ہندو مخالف قرار دیتے ہوئے ان کی کار پر انڈے پھینکے ،جس کے نتیجے میں کانگریس کے کارکنوں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوئی۔