بی جے پی رہنما جبار ساگر نے کہا: 'ملک میں وزیراعظم نریندر مودی اقلیتوں کی ترقی کے لیے کئی اسیکم جاری کر نے والے ہیں'۔
بی جے پی کی ممبرسازی مہم
ریاست کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی نوجوان اور بزرگوں کو پارٹی کا ممبرز بنانےکی مہم شروع کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا: 'اس لیے گلبرگہ شہر میں خواجہ بندہ نواز مہا شکتی سیوا کیندر کے ذریعے ہر وارڈ میں ایک کمیٹی تشکیل دے کر لوگوں کو پارٹی کا رکن بنانے کی مہم چلائی جا رہی ہے جس کے لیے آن لائن ویب سائٹ بھی شروع کی گئی ہے۔ اس کے ذریعے جو بھی ممبر بنے گا اس کو فون کے ذریعے ہی پوری معلومات مل سکتی ہے اور مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے اقلیتوں کو ملنے والی اسکیم کی جانکاری بھی دی جائے گی'۔
جبار ساگر نے مزید کہا : 'اس لیے گلبرگہ کے اقلیتی علاقوں میں جو بھی مسائل ہیں، ان کو حل کر نے کے لیے گلبرگہ بی جے پی ایم پی ڈاکٹر 'امیش جادھو' نے ان کو پورا بھروسہ دیا ہے۔ اس لیے وہ بی جے پی میں اقلیتی طبقے کے نوجوانوں اور بزرگوں کو جوڑنے کا کام کر رہے ہیں۔ اس موقع پر کئی نوجوان اور بزرگ بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔