اردو

urdu

ETV Bharat / state

BJP MLA's Controversial Remark:  یوکرین میں ہلاک نوین سے متعلق بی جے پی رکن اسمبلی کا متنازع بیان - یوکرین میں ہلاک بھارتی طالب علم نوین

یوکرین میں گولی لگنے سے یکم مارچ کو ہلاک ہوئے بھارتی طالب علم نوین کی لاش واپس لانے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کرناٹک کے بی جے پی ایم ایل اروند بیلاڈ نے متنازع اور چونکانے والا بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ زندہ لوگوں کے مقابلے لاش واپس لانا زیادہ مشکل ہے۔ BJP MLA's Remark on Karnataka Boy Killed in Ukraine

یوکرین میں ہلاک نوین سے متعلق بی جے پی ایم ایل اے کا متنازع بیان
یوکرین میں ہلاک نوین سے متعلق بی جے پی ایم ایل اے کا متنازع بیان

By

Published : Mar 4, 2022, 2:28 PM IST

Updated : Mar 4, 2022, 3:23 PM IST

کرناٹک کے ہبلی سے بی جے پی ایم ایل اے اروند بیلاڈ کے ایک بیان پر کافی تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ BJP MLA's Controversial Remark

یوکرین میں ہلاک بھارتی طالب علم نوین کی لاش واپس لانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بی جے پی ایم ایل اے نے کہا کہ ''ایک لاش لانے کے لیے زیادہ جگہ درکار ہوتی ہے، اتنی جگہ میں آٹھ لوگوں کو واپس لایا جا سکتا ہے۔'' (BJP) MLA Arvind Bellad Stirred Controversy

انہوں نے مزید کہا کہ ''جو زندہ ہیں ان کو لانا مشکل ہے جب کہ لاش لانا اس سے بھی زیادہ مشکل ہے۔'' اروند بیلاڈ کے اس بیان پر تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔

حال ہی میں کرناٹک کے طالب علم نوین شیکھرپا یوکرین میں جاری جنگ کے دوران گولی لگنے سے ہلاک ہو گئے تھے۔ BJP MLA's Controversial Remark

نوین کے رشتہ داروں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی سے نوین کی لاش ملک واپس لانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بی جے پی ایم ایل اے اروند بیلاڈ نے کہا کہ ایک لاش لانے کے لیے زیادہ جگہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اتنی ہی جگہ میں آٹھ زندہ لوگوں کو واپس لایا جا سکتا ہے۔Indian Student killed in Ukraine

نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے اروند بیلاڈ نے کہا- حکومت اپنی طرف سے نوین کی لاش کو لانے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن چونکہ جنگ جاری ہے، اس لیے مشکل ہو رہی ہے۔ جو زندہ ہیں ان کو لانا مشکل ہے جبکہ لاش لانا اس سے بھی زیادہ مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ممکن ہوا تو لاش واپس لائی جائے گی۔

نوین کے رشتہ داروں نے اروند بیلاڈ کے بیان پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ایم ایل اے کے بیان کو غیر حساس قرار قرار دیا۔

بی جے پی ایم ایل اے کے اس بیان کی سیاسی اور عوامی حلقوں میں مذمت کی جا رہی ہے اور سوشل میڈیا پر اس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Indian Student Died in Ukraine: یوکرین میں بھارتی طالب علم ہلاک

Last Updated : Mar 4, 2022, 3:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details