بیدر: ریاست کرناٹک جے ضلع بیدر میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب میں پدم شری ایوارڈ یافتہ پر بیدری آرٹ کے ماہر کاریگر شاہ رشید احمد قادری بیدر کو بی جے پی ضلع دفتر میں تہنیت پیش کی گئی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی، ریاست کرناٹک کے مینارئٹی مورچہ کے صدر سید سلیم پاشاہ، ریاستی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن محمد الیاس ہمناآباد، ریاستی مینارئٹی مورچہ کے سیکرٹری حسین بادشاہ یادگیر، بیدر ضلع اقلیتی شعبے کے صدر صلاح الدین، یادگیر ضلع بی جے پی میناریٹی مورچہ کے صدر محمد ریاض، وہ دیگر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
اس موقع پر بی جے پی مینارئٹی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا کہ بی جے پی مائنارٹی مورچہ کی جانب سے دیش کے ہیرو شاہ رشید احمد قادری کو تہنیت پیش کی گئی ہے جس طرح سے قادری صاحب کا ہنر پوری دنیا میں مشہور ہے، ٹھیک اسی طرح قادری صاحب کی دلیری اور بے باکی نے بھی پورے دیش کے لوگوں کا دل جیت لیا ہے۔