اردو

urdu

By

Published : Apr 30, 2023, 10:54 AM IST

ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election بیدر میں بی جے پی رہنماؤں کی پریس کانفرنس، ایشور سنگھ ٹھاکر کو کامیاب بنانے کی اپیل

بیدر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر رہنماؤں نے ایک پریس کانفرنس منعقد کی جس میں انہوں نے بیدر شمال اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار ایشور سنگھ ٹھاکر کو کامیاب کرنے کی اپیل کی ۔

Etv Bharat
Etv Bharat

بیدر میں بی جے پی رہنماؤں کی پریس کانفرنس

بیدر : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر بی جی شٹکار نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے بیدر شمال اسمبلی حلقے کے لیے ایشور سنگھ ٹھاکر کو ٹکٹ دیا ہے جو گزشتہ پندرہ بیس سالوں سے بی جے پی پارٹی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دوسرے امیدوار کا نام بھی پیش کیا تھا لیکن پارٹی کے ذمہ داران نے ایشور سنگھ کے نام کو فائنل کرتے ہوئے انہیں ٹکٹ دیا ہے۔ آج ہم اس پریس کانفرنس کے ذریعے بیدر شمال اسمبلی حلقے سے بی جے پی کے امیدوار ایشور سنگھ کو تمام مذاہب کے لوگوں سے کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیدر ایک تاریخی شہر کے ساتھ ساتھ ہندو مسلم قومی یکجہتی کا مرکز بھی ہے یہاں کے تمام طبقات خصوصا ہندو اور مسلم بھائی بھائی کی طرح رہتے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی پارٹی کی کارکردگی سے متعلق کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی مرکز اور ریاست میں ملک کی ترقی کی سمت کام کر رہی ہے۔ بی جے پی پارٹی کے چند لیڈروں کی جانب سے خصوصا مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہر علاقے کی نوعیت الگ الگ ہوتی ہے ہر پارٹی اور ہر مذہب کے ماننے والوں میں چند لوگ ایسے ہوتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ بقیہ تمام لوگ بھی ویسے ہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے تہواروں پر وہ ہم لوگوں کو باضابطہ طور پر بلاتے ہیں ہم ان کے پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں جب علاقہ، ضلع، ریاست اور ملک کی ترقی کی بات ہو تو کسی بھی آدمی کو ہندو مسلمان ذات پات سے اوپر اٹھ کر سوچ نا چاہیے تب ہی ہم اس ملک کو ترقی کی طرف لے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی پورے ملک کے وزیراعظم ہیں اس ملک میں رہنے والے تمام لوگوں کے وہ وزیراعظم ہیں بیدر شمال کے تمام طبقات کے ووٹرز سے انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی بیدر شمال کے امیدوار ایشور سنگھ ٹھاکر کے حق میں زیادہ سے زیادہ ووٹ کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔ اس موقع پر بی جے پی پارٹی کے دیگر ذمہ داران بھی اس پریس کانفرنس میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : Karnataka Assembly Poll پوسٹل بیلٹ ہولڈرز کو لے کر بیدر ڈپٹی کمشنر کا اجلاس

ABOUT THE AUTHOR

...view details