اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ہم مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیں گے' - کانگریس

کرناٹک بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنماء کے ایس ایشوارپا نے کہا کہ'کانگریس ہمیشہ مسلمانوں کو صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کرتی ہے اور ٹکٹ نہیں دیتی'۔

فائل فوٹو

By

Published : Apr 2, 2019, 2:17 PM IST


کرناٹک بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنماء کے ایس ایشوارپا نے کوپل ضلع میں اقلیتی طبقہ سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیں گے۔
انہوں نے کانگریس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ہمیشہ مسلمانوں کو صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کرتی ہے اور ٹکٹ نہیں دیتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ' وہ (کانگریس )نہیں چاہتے کہ کسی بھی مسلم امیدوار کو پارٹی کا ٹکٹ نہ دیا جائے کیونکہ ان کو مسلمانوں پر بھروسہ نہیں'۔
ان کے اس بیان سے سیاسی گلیارے میں نیا تنازع پیدا ہو گیا ہے۔
ایشوارپا نے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہم پر بھروسہ کریں، ہم مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیں گے۔

جبکہ کرناٹک کے سابق نائب وزیراعلی نے کہا کہ ریاست میں بی جے پی کسی بھی مسلم امیدوار کو ٹکٹ نہیں دے گی جیسا کہ وہ پارٹی سے امید رکھتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details