کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کورونا کیسز میں کمی اور لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد تمام تر سرگرمیاں پھر سے شروع ہوگئی ہیں۔
یادگیرکے ودیا کلیان منڈپ میں بی جے پی پارٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اس اجلاس میں ضلع کہ بی جے پی کے تمام اہم رہنماوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر رکن اسمبلی یادگیر وینکٹ ریڈی نے کہا کہ ملک میں اگر کوئی پارٹی قومی پارٹی ہے تو وہ صرف بھارتیہ جنتا پارٹی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 70 سالوں سے ملک میں حکومت کرنے والی کانگریس پارٹی کا آج دور دور تک کوئی نشان باقی نہیں ہے۔ رکن اسمبلی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ بی جے پی پارٹی کا ہر رکن پارٹی کے لیے کام کرتا ہے۔ انھوں نے کہا بی جے پی کے لیے کام کرنا اپنے ملک کے لیے کام کرنے کے برابر ہے۔