اردو

urdu

ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Elections بی جے پی نے دھرمیندر پردھان کو کرناٹک کا الیکشن انچارج بنایا - دھرمیندر پردھان کرناٹک کے الیکشن انچارج

کرناٹک اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بھارتیہ جنتا پارٹی نے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کو اپنا الیکشن انچارج مقرر کیا ہے۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 مئی میں ہونے والے ہیں۔ Dharmendra Pradhan election incharge of Karnataka

بی جے پی نے پردھان کو کرناٹک کا الیکشن انچارج بنایا
بی جے پی نے پردھان کو کرناٹک کا الیکشن انچارج بنایا

By

Published : Feb 4, 2023, 1:18 PM IST

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کو کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی انچارج مقرر کیا ہے۔ ہفتہ کو یہاں پارٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز میں بتایا گیا کہ بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا نے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کو کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کا انچارج اور تمل ناڈو پردیش بی جے پی صدر کے اناملائی کو شریک انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات مئی میں ہونے والے ہیں۔

پارٹی ان سے توقع کرے گی کہ وہ ریاست میں تنظیم کو ایک موثر لیڈر کے طور پر منظم کریں گے اور مقامی یونٹ میں اندرونی مسائل کو دور کریں گے، تاکہ پارٹی اس اہم جنوبی ریاست میں اقتدار کو برقرار رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کر سکے۔ کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ہفتہ کو یہاں اپنی خصوصی ایگزیکٹو میٹنگ کے دوران آئندہ اسمبلی انتخابات کے بارے میں بات چیت کی۔ بی جے پی کے سرکردہ لیڈران وزیر اعلی بسواراج بومائی، سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا، بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری (تنظیم) بی ایل سنتوش، بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور کرناٹک کے انچارج ارون سنگھ اور بی جے پی کے ریاستی صدر نلین کمار کٹیل میٹنگ میں شرکت کیا۔ پارٹی کے ایک ذرائع نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ یہ میٹنگ بنیادی طور پر انتخابات کے لیے خاکہ تیار کرنے کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قائدین رکنیت سازی مہم کو تیز کرنے، گھر گھر مہم، جلسہ عام، روڈ شو اور جن سنکلپ یاترا پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details