وینکٹ ریڈی نے کہا کہ ایک بار پھر لوگوں نے کانگریس پارٹی پر اعتماد ظاہر کرنا شروع کردیا ہے اور آنے والے دنوں میں اس کے بہتر نتائج آسکتے ہیں۔
ریاست کے بلدیاتی انتخابات میں کانگریس کی لہر بیدر، بلاری، بھدراوتی وہ دیگر اضلاع میں کانگریس پارٹی کی نمایاں کامیابی سے یہ ظاہر ہو چکا ہے کہ ریاست میں بی جے پی اپنا مقام کھو چکی ہے ۔
بی جے پی کی غلط پالیسیوں سے اور جھوٹے وعدوں سے عوام بیزار ہو چکی ہے اب ریاست کی عوام تبدیلی چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بسوا کلیان میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھی کانگریس کی جیت حاصل ہوگی۔
انہوں نے نومنتخب اراکین بلدیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کا کام کریں تاکہ گرام پنچایت تعلقہ پنچایت وہ آنے والے عام انتخابات میں دوبارہ سے پھر ایک بار عوام کانگریس پارٹی پر اعتماد کر کے اپنا ووٹ دے سکے۔