بیدر:ریاست کرناٹک کے بیدر ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ چن بسونا لنگوٹی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام لوگوں کی حفاظت کے لئے محکمہ پولیس چوبیس گھنٹوں اپنے فرائض نبھانے میں مصروف ہے۔ ضلع میں جرائم کی وارداتوں پر قابو پانے اور مجرموں کو پکڑنے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پچھلے دو تین مہینوں سے ضلع میں چوری کے واقعات بہت ہو رہے تھے۔ اس بات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے محکمہ پولیس نے بیدر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چن بسوا لنگوٹی اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مہیش میگھنور کی رہنمائی میں گاندھی گنج پولس اسٹیشن کے افسر انسپکٹر ہنومنتپا اور عملہ نوین، انیل، محمد عارف، عرفان، گنگادھر، پروین، پرشانت اور ہرش وردھن پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ اس ٹیم نے خصوصی مہم کے ذریعہ موٹر سائیکل چوری کی 2 اور سات چین کی رہزنی سمیت مجموعی طور پر 9 معاملے کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کیا۔
بیدر پولیس کا چوری کی 9 وارداتوں کو حل کرنے کا دعویٰ
بیدر ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ چن بسونا لنگوٹی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام لوگوں کی حفاظت کے لیے محکمہ پولیس چوبیس گھنٹوں اپنے فرائض نبھانے میں مصروف ہے۔ ضلع میں جرائم کی وارداتوں پر قابو پانے اور مجرموں کو پکڑنے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ Superintendent Of Police Bidar
یہ بھی پڑھیں:2nd PUC Student Commits Suicide پی یوسی کی ایک طالبہ نے دسویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی
اطلاعات کے مطابق چھاپہ ماری مہم کے دوران گرفتار افراد کے قبضے سے تقریباً 11 لاکھ 70 ہزار مالیت کے سونے کے زیورات وغیرہ برآمد کئے گئے۔ اس کے علاوہ گزشتہ 24 دنوں میں جوا کے (24)، مٹکا (38) جسم فروشی (04) ایکسائز (08) N.D.P.S. E.C ایکٹ کے (01) کیسز میں بھی مجموعی طور پر 77 کیسز کو حل کئے گئے اور مجموعی طور پر 27,65,829 روپے ضبط کئے گئے ہیں۔ بیدر ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ چن بسونا لنگوٹی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے اردگرد کے علاقے میں نامعلوم افراد کو گھومتے ہوئے دیکھیں تو پولیس کو اطلاع دیں۔ ان تمام احتیاطی تدابیر کو بروئے کار لاتے ہوئے فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا پولیس ہیلپ لائن 112 پر کال کریں۔ اس موقع پر گاندھی گنج پولیس اسٹیشن کے سی پی آئی ہنومنتپا، محکمہ پولیس کے عملہ نوین، انیل، محمد عارف، عرفان، گنگادھر، پروین، پرشانت، ہرش وردھن سمیت محکمہ پولیس کے دیگر افسران موجود تھے۔