اردو

urdu

ETV Bharat / state

Six Kilograms Tumor Removed from the Patient ڈاکٹر نے مریضہ کے پیٹ سے چھ کلو وزنی رسولی نکالا - بیدر خبر

ڈاکٹر ارشاد نوید نے کہا کہ مریضہ کا تعلق ایک دیہات سے ہے۔ انہوں نے علاج کرانے میں بہت دیر کردی، جس کی وجہ سے کئی کلو وزنی رسولی کی وجہ سے اسے تکلیف ہو رہی تھی۔ اکثر ایسے مریضوں کو حیدرآباد یا پھر شولاپور مہاراشٹرا کے بڑے ہسپتالوں میں رفیر کیا جاتا ہے، مگر ڈاکٹر نے مریض کی حالت کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر اس کا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا۔ Six Kilograms Tumor Removed from the Patient

ڈاکٹر
ڈاکٹر

By

Published : Nov 18, 2022, 10:21 AM IST

Updated : Nov 18, 2022, 2:21 PM IST

بیدر:ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے ہیلنگٹری ملٹی سپر اسپیشلٹی ہسپتال کے ڈاکٹرز نے ایک خاتون کے پیٹ سے چھ کلو وزنی رسولی نکال کر خاتون کو درد سے چھٹکارا دلایا۔ ڈاکٹر شو لیلا اور ان کی ٹیم نے آپریشن کر کے 40 سالہ خاتون کے پیٹ سے 6 کلو وزنی رسولی نکالا۔ ڈاکٹر شولیلا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مریضہ کو پچھلے دو ماہ سے پیٹ میں شدید درد تھا اور پیٹ روز بروز بڑھ رہا تھا، جس کے بعد اسے ہمارے ہسپتال داخل کرایا گیا۔ Six Kilograms Tumor Removed from the Patient

ڈاکٹر

انہوں نے کہا کہ الٹرا ساؤنڈ کی مدد سے پیٹ میں وزنی رسولی کی تشخیص پر فوری طور پر آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور کامیاب آپریشن کرتے ہوئے چھ کلو وزنی رسولی کو نکالا گیا۔ ڈاکٹر ارشاد نوید نے کہا کہ مریضہ کا تعلق ایک دیہات سے ہے۔ انہوں نے علاج کرانے میں بہت دیر کردی، جس کی وجہ سے کئی کلو وزنی رسولی کی وجہ سے اسے تکلیف ہو رہی تھی۔

اکثر ایسے مریضوں کو حیدرآباد یا پھر شولاپور مہاراشٹرا کے بڑے ہسپتالوں میں ریفر کیا جاتا ہے، مگر ڈاکٹر نے مریض کی کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے اسے مزید اخراجات سے بچا کر فوری طور پر آپریشن کا فیصلہ کیا۔ ڈاکٹر ارشاد نوید نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد یہی ہے کہ ہم مقامی سطح پر ہی بہتر اور کامیاب علاج مہیا کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ڈاکٹر شو لیلا اور ان کی تمام ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں:Bidar MLA Hospital Visit رکن اسمبلی نے ہاسپٹل مینجمنٹ کی تعریف کی

Last Updated : Nov 18, 2022, 2:21 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details