اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیدر: ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ - بورڈ کے چیئرمین دتیا پاٹل

کرناٹک کے ضلع بیدر کو ترقیاتی فنڈز گزشتہ برس نہیں دیا گیا تھا، اس برس فنڈ ملنے کی امید ہے۔ اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت نے رکن اسمبلی رحیم خان سے خاص بات چیت کی۔

Bidar: Demand for release of development funds
بیدر: ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ

By

Published : Feb 7, 2021, 7:50 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے رکن اسمبلی رحیم خان نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو سالوں سے کلیان کرناٹک ترقیاتی فنڈ ضلع بیدر کو نہیں دیا گیا ہے۔

بیدر: ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ

گزشتہ برس کورونا وبا کے سبب فنڈ نہیں دیا گیا۔ اس سال کلیان کرناٹک بورڈ کی جانب سے ترقیاتی فنڈ ضلع بیدر کو ضرور ملے گا۔

رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ کل کلیان کرناٹک ترقیاتی بورڈ کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں بورڈ کے چیئرمین دتیا پاٹل نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

اس کے علاوہ رکن پارلیمنٹ بھگونت کھوبا بیدر، رکن اسمبلی ہمنا آباد راج شھکر پاٹل، کے علاوہ ضلع بیدر کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔

اس اجلاس میں، میں نے زیرالتوا کاموں کو پورا کرنے کے لیے خاص کر رنگ روڈ کی تعمیر کے لیے بورڈ سے 15 کروڑ روپے فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ میں نے بورڈ کے چیئرمین اور ضلع بیدر کے اعلی افسران اور رکن پارلیمنٹ و دیگر افسران کو رنگ روڈ کا معائنہ بھی کروایا ہے۔

اس کے علاوہ میں نے پینے کے پانی، سڑکوں اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لیے مزید 10 کروڑ روپے جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ جس کو بورڈ کے چیئرمین نے جاری کرنے کا تیقن دیا ہے۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ انشاءاللہ بہت جلد رنگ روڈ کا کام مکمل ہو جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details