پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ دونوں ملزموں کی شناخت مہادیو پاٹل (33) اور سنجے دیشمکھ کے طور پر ہوئی جو ہبلی کے باشندے ہیں۔
بھٹکل پولیس نے سونا برآمد کیا، دو گرفتار
کرناٹک میں بھٹکل پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے پاس سے سونے کے زیورات اور نقد روپیے برآمد کیے ہیں۔
علامتی تصویر
پولیس نے بتایا کہ یہ دونوں ہبلی سے بھٹکل کی جانب جا رہے تھے اور پولیس نے تفتیش کے لیے ان کی کار کو روکا۔ کار کی تفتیش کے دوران پولیس نے ڈیڑھ کلو سونا، آٹھ سونے کے سکے اور 61 لاکھ روپیے نقد برآمد کیے۔ دونوں کو گرفتار کرکے کار کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔ پولیس پوچھ گچھ کر رہی ہے۔