اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگلور تشدد معاملہ: کانگریس رہنما سمپتھ راج گرفتار

سمپتھ راج 31 اکتوبر کو بنگلور کے ایک اسپتال میں لاپتہ ہوگیا تھا جہاں اسے کورونا وائرس کے علاج کے لئے داخل کیا گیا تھا۔ انہیں اسپتال انتظامیہ نے مبینہ طور پر پولیس کو اطلاع دیئے بغیر فارغ کردیا تھا۔

بنگلور تشدد: کانگریس کے رہنما سمپتھ راج گرفتار
بنگلور تشدد: کانگریس کے رہنما سمپتھ راج گرفتار

By

Published : Nov 17, 2020, 12:25 PM IST

Updated : Nov 17, 2020, 2:07 PM IST

سینٹرل کرائم برانچ کے جوائنٹ کمشنر سندیپ پاٹل نے پیر کو کہا کہ کانگریس رہنما اور بنگالور کے سابق میئر سمپتھ راج کو ڈی جے ہالی اور کے جی ہالی تشدد معاملے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سمپتھ راج 31 اکتوبر کو بنگلور کے ایک اسپتال میں لاپتہ ہوگیا تھا جہاں اسے کوروناوائرس کے علاج کے لئے داخل کیا گیا تھا۔ انہٰن اسپتال انتظامیہ نے مبینہ طور پر پولیس کو اطلاع دیئے بغیر فارغ کردیا تھا۔

سمپتھ راج بنگلور شہر میں حالیہ ہجوم تشدد سے متعلق معاملے کا ایک ملزم ہے۔

اس سے قبل ان کے وکیل نے بنگلور تشدد معاملے میں ان کے خلاف دائر چارج شیٹ کے پیچھے سیاسی انتقام کا الزام لگایا تھا۔ ان کے وکیل نے کہا تھا کہ اس چارج شیٹ میں اس معاملے میں شامل کسی بھی الزام کو ثابت کرنے کے لئے کوئی مواد نہیں ہے۔

سی سی بی نے گذشتہ ہفتے 11 اگست کو ہونے والے تشدد کے سلسلے میں ابتدائی چارج شیٹ داخل کی تھی جس میں کانگریس کے کارپوریٹرز اے آر ذاکر اور سمپت راج کو ملزم قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ 11 اگست کو بنگلور کے چند علاقوں میں مبینہ طور پر 'توہین آمیز' سوشل میڈیا پوسٹ پر تشدد پھوٹ پڑا ہے۔ اس دوران کم از کم تین افراد ہلاک جبکہ اس واقعے میں 60 کے قریب پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ پولیس نے تشدد کے الزام میں تقریبا 145 ملزمان کو گرفتار کیا۔

Last Updated : Nov 17, 2020, 2:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details