اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bengaluru Idgah Maidan row: عیدگاہ میدان تنازع، بنگلور میں ہندو تنظیموں کی جانب سے بند کی کال

ہندو تنظیموں نے آج بنگلور بند کی کال دی ہے Hindu organisations call for bandh۔ ہندو جن جاگرتی سمیتی، وشو سناتن پریشد، شری رام سینا، بجرنگ دل سمیت تقریباً 50 تنظیموں نے اس بند کی حمایت کی ہے۔

By

Published : Jul 12, 2022, 12:36 PM IST

bengaluru-idgah-maidan-row-hindu-organisations-call-for-bandh
عیدگاہ میدان تنازع، بنگلور میں ہندو تنظیموں کی جانب سے بند کی کال

کرناٹک:ہندو تنظیموں نے آج دارالحکومت بنگلور میں بند کا اعلان کیا ہے۔ Hindu organisations call for bandh۔ ہندو تنظیموں نے کرناٹک کے عیدگاہ گراؤنڈ Bengaluru Idgah Maidan row میں ہندو تہوار منانے کی اجازت کے لیے بند کی کال دی ہے۔ اس کے بعد عیدگاہ گراؤنڈ کے اطراف میں حالات کشیدہ ہیں۔ علاقے میں اضافی سکیورٹی فورسز تعینات کی گئی ہیں۔ علاقے کے تاجروں نے بند کی حمایت کرتے ہوئے اپنی دکانیں اور کاروباری ادارے بند رکھے ہیں۔

اس دوران علاقے کی اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ محکمہ پولیس میں 4 ACPs، 12 پولیس انسپکٹر، 30 PSIs، 60 ASIs، 350 پولیس کانسٹیبل اور کرناٹک اسٹیٹ ریزرو پولیس (KSRP) کے 4 پلاٹون اور سٹی آرمڈ ریزرو (CAR) کے 3 پلاٹون ہیں۔ ہندو جن جاگرتی سمیتی، وشو سناتن پریشد، شری رام سینا، بجرنگ دل، ہندو جاگرن سمیتی سمیت تقریباً 50 تنظیموں نے بند کی حمایت کی ہے۔

ریاستی وزیر داخلہ اراگا گیانیندرا نے کہاکہ انہوں نے بند کے دوران علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی ہدایات دی ہیں۔ بند کے دوران اضافی پولیس فورس سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details